حکومت کا پاکستان آنے والے بھارتی مسافروں کی سخت نگرانی کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) "حکومت کا پاکستان آنے والے بھارتی مسافروں کی سخت نگرانی کا فیصلہ . فیصلہ بھارت میں کورونا وائرس کا سب ویرینٹ امیکرون کے کیسز میں اضافے پر کیا گیا ،ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری .

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے پاکستان آنے والے بھارتی مسافروں کی سخت نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے .
فیصلہ بھارت میں کورونا وائرس کا سب ویرینٹ امیکرون کے کیسز میں اضافے پر کیا گیا ہے . ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کی جانب سے اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے . وزیر صحت نے لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر انتظامات سخت کرنے کی ہدایت کر دی ہے . مراسلہ میں ملک کے تمام داخلی راستوں پر سخت نگرانی کی ہدایت جاری کی گئی ہے اور ہوائی اڈوں، زمینی راستوں، واہگہ بارڈر اور کرتار پور پر سخت نگرانی کا حکم دیا گیا ہے .
مراسلہ میں کہا گیا کہ پہلے ہی بھارت سے پاکستان کی براہ راست پروازیں بند ہیں، بھارت سے دیگر ممالک یا کنکٹنگ پروازوں کے مسافروں کی سخت انسپیکشن کی جائے . واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے . ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 52 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 74 فیصد ریکارڈ کی گئی . پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 532 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ زیرِ علاج مریضوں میں سے 179 کی حالت تشویش ناک ہے .

. .

متعلقہ خبریں