“عمران خان نے مرزا غالب سے منسوب غلط شعر ٹوئٹ کردیا

 

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)"عمران خان نے مرزا غالب سے منسوب غلط شعر ٹوئٹ کردیا . سابق وزیراعظم عمران خان نے مرزا غالب سے منسوب غلط شعر ٹوئٹ کردیا تاہم غلطی کا احساس ہونے پر ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی .

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے مرزا غالب سے منسوب غلط شعر ٹوئٹ کردیا تاہم غلطی کا احساس ہونے پر ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی .
عمران خان نے مرزا غالب سے منسوب شعر ٹوئٹ کیا جو اس طرح تھا، معلوم نہ تھا، اتنا کچھ ہے گھر میں بیچنے کےلیے . . . زمین سے لے کر ضمیر تک سب بِک رہا ہے . اصل میں یہ نہ تو مرزا غالب کا شعر ہے اور نہ ہی کسی اور کا بلکہ یہ بالی وڈ میں بنائی گئی فلم 'مرزا غالب' میں غالب کا مکالمہ ہے، فلم میں غالب کا کردار نصیر الدین شاہ نے ادا کیا تھا .


یاد رہے کہ عمران خان ماضی میں بھی غلط لوگوں سے منسوب اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کر چکے ہیں .

اس کے ساتھ ہی عمران خان نے کہا کہ جب قومیں اپنے نظریات اور اپنے وجود کے مقصد سے دور ہوجائیں تو وہ ناکام ہوجاتی ہیں، مرزا غالب کے یہ الفاظ اس وقت کے ہیں جب ہم برطانوی غلامی میں جانے والے تھے، مگر امریکی سازش سے آنے والی امپورٹڈ حکومت کے اقدامات نے ثابت کردیا کہ یہ بات آج بھی سچ ہے . اس سے قبل ہفتے کے روز اپنے ایک اور بیان میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ سری لنکا کی طرح ہم اس صورتحال سے زیادہ دور نہیں جب ہمارے لوگ سڑکوں پر امڈ آئیں گے، زرداری و شریف مافیا نے 30 برسوں سے زائد مدت میں پاکستان کی لوٹ کھسوٹ سے جمع کی گئی اپنی غیرقانونی دولت بچانے کیلئے صرف 3 ماہ سے کچھ ہی زائد عرصے میں ملک کو سیاسی و اقتصادی طور پر گھٹنوں کے بل گرا دیا ہے، میرا سوال یہ ہے کہ ریاستی ادارے کب تک اس کی اجازت دیتے رہیں گے؟ اب ان مافیاز کو لوٹ مار کاسلسلہ برقرار رکھنےکی قطعاً اجازت نہیں دیں گے .

. .

متعلقہ خبریں