فل کورٹ چاہیے، 3 یا 5 ججزکا پینل انصاف کے حوالے سے قابل قبول نہيں ہوسکےگا، فضل الرحمان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) فل کورٹ چاہیے، 3 یا 5 ججزکا پینل انصاف کے حوالے سے قابل قبول نہيں ہوسکےگا، فضل الرحمان کا بیان . تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین کے خط پر مونس الٰہی نے خود اعلان کیا کہ وہ ہار چکے ہیں ، مونس الٰہی تو فوری طورپر خط کے معنی سمجھ گئے، لیکن حیرت کے عدالت عظمٰی کہتی ہے کہ معاملہ سمجھ نہیں آرہا، مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ کیس فل کورٹ میں سناجائے، یہ کیس فی الحال تین رکنی بینچ سن رہا ہے، ہمیں 3 یا 5 ججوں کے پینل کا فیصلہ شاید انصاف کے حوالے سے قابل قبول نہیں ہوگا .


مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب اہمیت کا حامل ہے، معاملہ فوری عدالت لےجانا باعث تشویش ہے، اتحادی جماعتوں نےآئینی و قانونی ماہرین کو ہدایات جاری کی ہیں، عدالت جو کچھ کر رہی ہے یا دباؤ کےتحت کر رہی ہے یا پھر ان کی کوئی دلچسپی ہے، اپنے آئینی و قانونی ماہرین کو درخواست دینے کے لیے ہدایات دے دی ہیں .
سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ ماضی میں جو فیصلے لیےگئےکہیں بھی سوال نہیں اٹھایا گیا، پارٹی لیڈر ہی آخری و فیصلہ کن کردار ادا کرتا ہے، آج نئی بحث چھیڑدی گئی کہ پارٹی کا فیصلہ یا پارلیمانی پارٹی لیڈر کا فیصلہ؟ یہ بھی ہوتا ہےکہ پارٹی سربراہ باہر ہوتا ہے پارلیمانی لیڈرپارلیمنٹ میں ہوتا ہے .

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اداروں میں ایسے لوگ ہیں جو کسی ایک پارٹی سے منسلک ہیں، ان معاملات میں اداروں کو مت گھسیٹا جائے، عمران خان کی پوری سیاسی زندگی ایک جھوٹے بیانیے پرکھڑی ہے، عمران خان کا کوئی مستقل بیانیہ ہے نہ نظریہ، اس کی ڈفلی پر کچھ نوجوان لڑکے لڑکیاں ناچتے ہیں، اس محاذ پر پوری ایک جنگ لڑنےکے لیے تیار ہیں .

. .

متعلقہ خبریں