کاروباری ہفتے کا آغاز ہوتے ہی ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)ملک میں ڈالر کی اڑان کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا . امریکی ڈالر 1 روپے 67 پیسے اضافے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 230 روپے پر پہنچ گیا ہے .

دوسری جانب ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک

عنایت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے سونے کے ذخائر 3 ارب 80 کروڑ ڈالر ہیں اوریہ ذخائر غیر ملکی زر مبادلہ 9.3 ارب ڈالر کے ذخائر کے علاوہ ہیں، ابھی وہ حالات نہیں کہ ہم سونے کے ذخائر کو کیش کرا لیں . نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہاکہ پاکستان کے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 9 ارب 30 کروڑ ڈالر کے ہیں، یہ ذخائر بہت اچھے نہیں، انہیں3 ماہ کی درآمدت کے برابر ہونا چاہیے، مگر یہ اتنے برے بھی نہیں کہ ہم پریشان ہوں . رواں سال ہمیں جتنے ڈالرز کی ضرورت ہے وہ ہم آسانی سے پورا کر لیں گے . ڈپٹی گورنر کے مطابق دسمبر سے تاحال روپے کی قدر میں 18 فیصد کمی ہوئی، جبکہ 12 فی صد کمی عالمی سطح پر ڈالر کی قدر میں اضافے سے ہوئی ہے، ملک کے سیاسی حالات کی وجہ سے بھی روپے کی قدر میں کمی ہوئی ہے . عنایت حسین نے کہا گیس اور آئل کی ایل سیز کنفرم نہ ہونے کی شکایت آئیں تھی مگراب وہ ختم ہو چکی ہیں، نیز آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدے کے بعد انٹرنیشنل بینکوں کی طرف سے کوئی شکایت نہیں آئی .

. .

متعلقہ خبریں