ن لیگ سپریم کورٹ میں داخلے پر پابندی لگانے پرسیخ پا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں میڈیا پر بھی پابندی لگادی گئی ہے،سپریم کورٹ میں داخلے پر پابندی لگا نے کی مذمت کرتے ہیں . تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں داخلے پر پابندی لگانے پر ن لیگ سیخ پا ہوگئی،وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے سپریم کورٹ میں داخلے پر پابندی لگانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے .


خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی رولنگ کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ میں وزراء سمیت سیاستدانوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی . پابندی ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران ہو گی،جبکہ سپریم کورٹ کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے رینجرز کی نفری تعینات کردی گئی .
میڈیا رپورٹس میں پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے سے معلوم ہوا ہے کہ سماعت کے باعث سپریم کورٹ آنے والے راستوں کو بند کردیا گیا،سیرینا چوک اور مارگلہ روڈ سے گاڑیوں کا ریڈزون میں داخلہ ہوگا،ریڈزون میں میڈیا اور سرکاری ملازمین کو ہی داخلے کی اجازت ہے، ریڈ زون میں کسی قسم کے احتجاج کی اجازت نہیں جب کہ ڈپلومیٹک انکلیو جانے والے شہریوں کو سکیورٹی ڈویژن سے تصدیق کے بعد داخلے کی اجازت ہوگی .
آج سپریم آف پاکستان میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف اہم سماعت ہوگی، سماعت کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور نمٹنے کیلئے کیپٹل پولیس نے ریڈ زون کےلیے سخت حفاظتی کیے گئے ہیں . ادھر ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری رولنگ کیس میں وفاقی حکومت کے اتحادیوں نے فریق بننے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ، پیپلز پارٹی نے چوہدری پرویز الہٰی کی درخواست میں فریق بننے کی درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرادی .

. .

متعلقہ خبریں