نواز شریف کی جلد وطن واپسی لیکن اب ہم جیل نہیں جانے دیں گے، مریم نواز کا اہم اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اتحادی حکمران جماعتوں ننے وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کی رولنگ کیخلاف کیس میں سپریم کورٹ سے فل کورٹ کی تشکیل کا مطالبہ کیا ہے . نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلوں کے اثرات دہائیوں تک رہتے ہیں، ایک غلط فیصلہ سارے مقدمے کو اڑا کر رکھ دیتا ہے، جب بینچ بنتا ہے تو لوگوں کو پتہ ہوتا ہے فیصلہ کیا ہو گا .

قوم نے دیکھا چھٹی کے دن، رات کو سپریم کورٹ رجسٹری کھلی، رجسٹرار خود گھر سے آیا اور کہا کہاں ہے پٹیشن، پی ٹی آئی نے رجسٹرار سے کہا ابھی پٹیشن تیار نہیں ہوئی . نوازشریف کی واپسی سے متعلق مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی جلد وطن واپسی ہو گی لیکن اب ہم جیل نہیں جانے دیں گے

. .

متعلقہ خبریں