بختاور بھٹو نے والد کی اچانک دبئی آمد کی وجہ بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق صدر آصف زرداری کے دبئی روانہ ہونے پر ان کی بڑی بیٹی بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر وہ جیل کے 11 سے زائد سال نہیں بھاگے تو اب کیوں بھاگیں گے . گزشتہ روز آصف زرداری غیر ملکی ائیرلائن سے دبئی روانہ ہوئے اور یہ خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر دبئی ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا، صارفین نے ملک کی موجودہ صورتحال پر آصف زرداری کے یوں دبئی جانے پر تعجب کا اظہار کیا .


اسی پر اب آصف زرداری کی صاحبزادی کا بھی ردِعمل سامنے آیا ہے . انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ جیل کے 11 سے زائد سال نہیں بھاگے تو اب کیوں بھاگیں گے . انہیں ہر دور حکومت میں عدالتوں کا سامنا کرنا پڑا جس میں ہمارے ڈکٹیٹر منتخب ہوئے لیکن کبھی بھاگے نہیں .
آصف زرداری کی بیٹی نے والد کی دبئی آمد کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا کہ پہلی سالگرہ ایک نانا کے طور پر وہ یہاں اپنے نواسے کے ساتھ گزارنے آئے ہیں (جو پچھلے مہینے طبی مسائل کی وجہ سے دبئی نہیں آسکے تھی .

بختاور بھٹو نے کہا کہ میرے والد اپنی 67 ویں سالگرہ 9ماہ کے نواسے کے ساتھ گزاریں گے . جب کہ اسی حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ٓآصف علی زرداری صاحب نجی دورے پر دبئی گئے ہیں . اپنی سالگرہ اپنے نواسے اور فیملی کے ساتھ منانے گئے ہیں ،شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ممبران سوشل میڈیا پر جعلی پروپگنڈہ کررہے ہیں .
. خیال رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری دبئی چلے گئے . ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری غیر ملکی ائیرلائن سے دبئی روانہ ہوئے . البتہ سابق صدر کے دبئی جانے کی وجہ نہیں بتائی گئی تھی .

. .

متعلقہ خبریں