وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی . تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے بتایا کہ تین ماہ میں بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا جائے گا ، مجموعی طور پر ساڑھے 7 روپے فی یونٹ بجلی مہنگی ہوگی، 26 جولائی سے ساڑھے 3 روپے فی یونٹ اضافہ کیا جائے گا جب کہ اگست کے مہینے میں بھی بجلی ساڑھے 3 روپے فی یونٹ مہنگی کی جائے گی .


انہوں نے کہا کہ اضافے کا برا حصہ فیول سرچارج بن کر آرہا ہے ، ایک تہائی صارفین پر بجلی کی قیمت میں اضافے کا اثر نہیں پڑے گا . اس موقع پر وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ تین چار سالوں کی قیمت ہمیں دینی پڑ رہی ہے ، ہماری کارکردگی کی وجہ سے بجلی کی قیمت مین کمی ہوگی اور بجلی کی قیمت میں کمی اکتوبر کے بعد نظر آنا شروع ہوجائے گی .
چند روز قبل وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے تحت بجلی کی قیمت بڑھانے کے پابند ہیں، گیس کی قیمت کیلئے کوئی پیشگی شرط نہیں، البتہ بجلی کی قیمت میں7 روپے 91 پیسے اضافے کی تجویز تھی، 60 فیصد چھوٹے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت نہیں بڑھے گی، چھوٹے صارفین کو بجلی قیمت میں ریلیف دیں گے، 50 فیصد متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کیلئے گیس اور بجلی کے ٹیرف نہیں بڑھائے جائیں گے، اضافے کا اطلاق صرف صاحبِ ثروت پاکستانیوں پر ہوگا .

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ای سی سی کے اجلاس میں اجلاس میں تین نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا ، اجلاس میں ایل پی جی پر پٹرولیم لیوی ریٹ پر غور کیا گیا ہے ،کمیٹی نے وزارت پیٹرولیم کو ایل پی جی پر پٹرولیم لیوی پر نظر ثانی کی ہدایت کی ہے، پاور ڈویژن کی جانب سے ٹیرف ریشنلائزیشن کی سمری پر غور کیا گیا، کے الیکٹرک کا بجلی ٹیرف ملک کے دیگر علاقوں کے برابر رکھنے کی منظوری دی گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں