حکومتی اتحاد نے دھمکی دے کر اپنا کیس خود بگاڑا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ حکومتی اتحاد نے دھمکی دے کر اپنا کیس خود بگاڑا . 92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق سینئر قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے معاملے میں کوئی ابہام نہیں .

مریم نواز، راناثناء اللہ اور مولانا فضل الرحمان نے جو دھمکی آمیز پریس کانفرنس کی ہے کہ اگر فل کورٹ نہیں بنائیں گے تو بائیکاٹ کر دیں گے .
ایسا کہہ کر انہوں نے اپنا کیس خود بگاڑ لیا . پریس کانفرنس میں راناثناء اللہ نے بہت سخت باتیں کیں . اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ یہ معاملہ بڑا سادہ ہے کوئی ابہام نہیں . اس سے قبل بھی اعتزاز احسن ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری رولنگ کیس میں فل کورٹ بینچ کی مخالفت کر چکے ہیں .
پبلک ٹی وی کے ایک پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جو کہا کہ ڈپٹی اسپیکر آکت بتادے کہ اس نے عدالتی فیصلے کے کس حصے پر انحصار کیا اس کے لیے تو کوئی بڑے بینچ کی ضرورت ہی نہیں ہے ، یہ ایک چھوٹا اور سادہ سا مسئلہ ہے .

اعتزاز احسن نے کہا کہ پہلے کیس میں 25 ارکان نا اہل ہوئے کیوں کہ انہوں نے پارٹی کے فیصلے کے خلاف ووٹ ڈالا لیکن اس کیس میں مسلم لیگ ق کے ووٹ ڈالنے والے ایم پی ایز نا اہل نہیں ہوسکتے کیوں کہ انہوں نے یکجا ہو کر سب نے پارلیمانی پارٹی کے حق میں ووٹ ڈالے، اس میں چوہدری شجاعت حسین کا کوئی کردار نہیں ہے، وہ اپنے اراکین کو منانے کی جتنی بھی کوشش کرتے پہلے کرسکتے تھے، اب جو قانون کہتا ہے وہ قانون کہتا ہے اس کو تو کوئی تبدیل نہیں کرسکتا .
دوسری طرف پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ، اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان قومی اسمبلی تحلیل نہ کرنے پر اتفاق پایا گیا ، ٹیلیفونک رابطے میں سپریم کورٹ کی جانب سے فل کورٹ بنانے کی درخواستیں مسترد کرنے پر تفصیلی مشاورت کی گئی ، اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس کی سماعت کے بائیکاٹ پر بھی مشاورت کی گئی .

. .

متعلقہ خبریں