کراچی: مون سون کا تیسرا اسپیل بھی شہریوں کیلئے خوفناک ثابت ہوا

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں مون سون کا تیسرا اسپیل بھی شہریوں کیلئے خوفناک ثابت ہوا ہے . تفصیلات کے مطابق تین روز کے دوران مختلف حادثات میں مجموعی طور پر 17 افراد کی جان گئی، 3 روز سے جاری برسات کے دوران کرنٹ لگنے اور ڈوبنے کے واقعات زیادہ رونما ہوئے، بارش کے باعث سب سے زیادہ حادثات پیر 25 جولائی کو پیش آئے جس میں 12 افراد جاں بحق ہوئے .


شہر میں تین روز کے دوران کرنٹ لگنے سے 11 گیارہ افراد کی جان گئی، مختلف مقامات پر بارش کے بعد سیلابی ریلوں میں ڈوبنے کے باعث 5 افراد جان سے گئے . واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں مون سون بارشوں کا تیسرا اسپیل 29 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے .
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ بھر سمیت کراچی میں بھی آج سے 3 روز تک بارشوں کا امکان ہے جو کہ 29 جولائی تک جاری رہے گا . محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ مسلسل بارشوں سے حب ڈیم پر دباؤ کا خدشہ ہے جبکہ دادو ،جامشورو میں بڑا سیلانی ریلہ آنے کا خطرہ ہے .

. .

متعلقہ خبریں