پاکستان
2ووٹوں کی اکثریت کسی بھی وقت ختم ہوسکتی ہے، شیخ رشید
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ رشید نے کہا ہے کہ 2ووٹوں کی اکثریت کسی بھی وقت ختم ہوسکتی ہے۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے آج شام تک کیس کا فیصلہ آجائے گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ حکومتی اتحاد میڈیا، میڈیا کھیل رہا ہے، چیف جسٹس کے بنچ کو فکسڈ کہنا قابل افسوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے، انہیں نظرآرہا ہےکہ جارہے ہیں، 2ووٹوں کی اکثریت کسی وقت بھی ختم ہوسکتی ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے کیس کو ایسے بنادیا جیسے آرٹیکل 6کا ہے، کوئی بائیکاٹ نہیں کررہے، انکے وکلا عدالت میں پیش ہورہے ہیں۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ قوم کو آصف زرداری پر نظر رکھنی چاہیے، 30اگست سے پہلے الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوجائے گا۔