پارلیمنٹ کو بچائیں، رضا ربانی نے چئیرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ سینیٹر میاں رضا ربانی نے اسپیکر قومی اسمبلی اور چئیرمین سینیٹ کو خط لکھا ہے . جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق رضا ربانی نے خط میں لکھا ہے کہ اشرافیہ وفاق اور پارلیمانی نظام کی سیاسی، معاشی، ثقافتی تنوع کی تعریف نہیں کر سکتی .

ملک میں بھی اشرافیہ کا ایک حصہ ایوبین ہے جو 1962 کا آئین بحال کرنا چاہتا ہے،بدنیتی کے ساتھ پارلیمنٹ کی شمولیت کو ختم کرکے صوبوں کو محروم کیا جا رہا ہے .
رضا ربانی نے کہا پارلیمنٹ کو منظم انداز سے تباہ کیا جا رہا ہے، اب پارلیمنٹ شیرازہ بکھرنا شروع ہو گیا ہے . اختیارات کا مثلث پامال ہونا شروع ہو گیا ہے . انہوں نے کہا کہ قانون سازی کے پارلیمنٹ کے اختیارات پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں .
اب نرم مداخلت کی باتیں ہو رہی ہیں جو براہ راست پارلیمنٹ کو متاثر کریں گی . میاں رضا ربانی نے اپیل کی کہ آپ مل کر آئین کے مطابق پارلیمنٹ کے تحفظ کے اقدامات شروع کریں .

پارلیمنٹ کے موجودہ پریزائیڈنگ افسران کا اجلاس طلب کرکے اسے بچانے کے لیے سفارشات مرتب کی جائیں . اس سے قبل بھی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر میاں رضا ربانی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو خط لکھا تھا . رضا ربانی نے اپنے خط میں کہا کہ قائمہ کمیٹیوں کی لائیو کوریج کیلئے آپ کا اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھنا خوش آئند ہے، لیکن یہ پریشان کن ہے کہ لائیو کوریج کے لیے سینیٹ کو شامل نہیں کیا گیا .
انہوں نے کہا کہ سینیٹ ایوان اور قائمہ کمیٹیوں کی کارروائی وفاق کے مسائل کو اجاگر کرتی ہے . سینیٹر میاں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ تجویز کرتا ہوں کہ چیئرمین سینیٹ سے مشاورت سے سینیٹ قائمہ کمیٹیوں کی بھی لائیو کوریج کی جائے . ان کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات سے پارلیمنٹ کے وقار اور موثر ہونے میں اضافہ ہو گا .

. .

متعلقہ خبریں