سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کارکنان کا جشن لیگی کارکنان نے ہضم نہ ہوا

شیخوپورہ(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ کے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کالعدم قراردینے کے فیصلے کے بعد مختلف شہروں میں پی ٹی ئی کارکنان نے جشن منایا . تاہم سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کارکنان کا جشن لیگی کارکنان نے ہضم نہ ہوا .

ن لیگی کارکنان نے پاکستان تحریک انصاف کے دو کارکنان کو چھری کے وار سے زخمی کر دیا .
میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں تحریک انصاف کے دو کارکنان کو چھری کے وار سے زخمی کر دیا گیا . شیخوپورہ میں واقع بستی بلوچاں میں پی ٹی آئی کے دو کارکنوں پر چھری سے حملہ کیا گیا تھا . سیاسی جماعت کے حامی دونوں زخمی افراد پی ٹی آئی کے جلوس میں شامل تھے . پولیس نے یہ بتایا کہ دونوں افراد کو مخالف سیاسی جماعت ن لیگ کے کارکنوں کی جانب سے زخمی کیا گیا .
زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے . دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے عدالتی فیصلہ حق میں آنے کے بعد عوام کے ساتھ جشن منانے کا اعلان کر دیا . سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم نے لکھا کہ میں سپریم کورٹ کے ججوں کی ہر طرح کی دھمکیوں کے خلاف ثابت قدم رہنے اور آئین اور قانون کو برقرار رکھنے کے لیے سراہتا ہوں .
عمران خان نے کہاکہ میں بیرسٹر علی ظفر اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں . انہوںنے کہاکہ میں دھاندلی کے خلاف ضمنی انتخابات میں لا تعداد میں سامنے آنے پر پنجاب کی عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں . عمران خان نے لکھا کہ بدھ کی شام ہم اللہ کا شکر ادا کریں گے اور پاکستان کے ان تمام لوگوں کے ساتھ جشن منائیں گے جو حقیقی آزادی کے لیے ہماری مہم میں ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، بڑی تعداد میں حمایت کا اظہار کرنے کے لیے باہر آ رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں