فن و ثقافت شوبز

سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی شدید محبت “نفرت” میں کیسے تبدیل ہوئی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریتا سنگھ اگر بالی ووڈ کی پنجابی کُڑی تھیں تو سیف علی خان پٹودی کے نواب، اگر وہ منہ پھٹ اور ذمہ دار تھیں تو سیف لاپرواہ تھے۔امریتا پہلے ہی ایک اسٹار تھیں اور سیف اس وقت انڈسٹری میں قدم جمانے کے لیے جدوجہد کر رہے تھے۔
امریتا سنگھ اور سیف علی خان ایک دوسرے سے بالکل مختلف تھے، لیکن پھر بھی خود کو ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہونے سے نہ روک سکے۔سیف علی خان اور امریتا سنگھ کے بارے میں کوئی بات بھی عام نہیں تھی، تو ان کی لو اسٹوری کس طرح عام ہو سکتی تھی؟
سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی لَو اسٹوری
یہ کوئی پہلی نظر میں ہونے والی محبت نہیں تھی۔سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی پہلی ملاقات راہول راول کی فلم کے دوران ہوئی تھی، سیف اس فلم سے اپنا ڈیبیو کرنے جا رہے تھے۔چونکہ راہول اور امریتا کے درمیان زبردست دوستی تھی، اس لیے انہوں نے امریتا کو فلم کی اسٹار کاسٹ کے ساتھ فوٹو شوٹ کرنے کی دعوت دی۔
سیف جو اپنا ڈیبیو کر رہے تھے، ایک اچھے میزبان کے طور پر پیش آنے کی کوشش کر رہے تھے اور انہوں نے سیٹ پر موجود تمام مہمانوں کا خیال رکھنے کی کوشش کی۔
فوٹو شوٹ کے دوران سیف نے تصویر کے لیے امریتا کی کمر کے گرد بازو حائل کرنے کا فیصلہ کیا اور اسی وقت امریتا نے پہلی بار انہیں تفصیلاً نوٹ کیا۔
اس وقت کچھ تو ایسا تھا جس نے دونوں کو ایک دوسرے کی طرف راغب کیا۔امریتا نے سوچا کہ کافی ہمت تھی جو سیف نے اس طرح ان کے گرد اپنا بازو حائل کیا۔
غیر متوقع فون کال
اگرچہ فوٹو شوٹ جلدی ختم ہو گیا، لیکن امریتا سنگھ نے سیف کے دل پر ایک شاندار تاثر چھوڑا۔
نوجوان ایسی لڑکی کے بارے پاگل ہوا جارہا تھا جس نے اس کی موجودگی کو نوٹ بھی نہیں کیا تھا۔فوٹو شوٹ کے کچھ دنوں بعد سیف نے امریتا کے گھر کا نمبر ڈائل کیا، اس امید پر کہ وہ اسے رات کے کھانے پر مدعو کریں۔
سیف نے امریتا سے کہا، “کیا آپ میرے ساتھ کھانے کے لیے باہر جانا پسند کریں گی؟” اور، حیرت زنگیز طور پر امریتا نے جواب دیا، “نہیں، میں ڈنر کے لیے باہر نہیں جاتی۔ لیکن اگر آپ چاہیں تو میرے گھر آسکتے ہیں۔”
رومانوی بوسہ
سیف علی خان کے اپنے الفاظ ہیں کہ، “میں وہاں کسی قسم کی توقعات کے ساتھ نہیں گیا تھا۔ میں صرف ان کے ساتھ اچھا وقت گزارنا چاہتا تھا اور انہیں بہتر طور پر جاننا چاہتا تھا۔”
سیف بغیر کسی میک اپ کے امریتا کو دیکھ کر چونک گئے، وہ اپنے میک اپ والے روپ سے بھی زیادہ خوبصورت لگ رہی تھیں۔
لیکن سیف کے دل میں یہ بات بھی آئی کہ اسے اچھے کپڑے پہننے اور میرے لیے تھوڑا بہت میک اپ کرنے کی ضرورت بھی محسوس نہیں ہوئی؟جس کا بالواسطہ مطلب تھا کہ وہ سیف میں دلچسپی نہیں رکھتی تھیں۔
سیف کے جذبے کو محسوس کرتے ہوئے امریتا نے ان سے صاف صاف کہہ دیا تھا کہ “ٗاگر تم اس خیال میں یہاں آئے ہو کہ ہم دونوں کے درمیان کچھ ہو سکتا ہے، تو ایسا نہیں ہے۔ تو ریلیکس کرو!”
دونوں نے پیشہ ورانہ سے لے کر ذاتی موضوعات تک ہر چیز کے بارے میں بات کی۔ جوں جوں وقت گزرتا گیا، دونوں رومانوی لمحات میں داخل ہوئے اور پھر وہ لمحہ بھی بالآخر آہی گیا کہ دونوں ایک دوسرے کے ہوگئے۔
سیف دو دن تک گھر میں قید
ان رومانوی لمحات کے بعد سیف نے اعتراف کیا تھا کہ وہ ان سے پیار کرتے ہیں، جس پر امریتا نے جواب دیا کہ وہ بھی ان سے پیار کرتی ہیں۔اس ایپی سوڈ کے بعد سیف اگلے دو دنوں تک امریتا کے گھر سے نہیں نکلے۔
پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کی کالیں ناقابل برداشت ہوئیں تو انہوں نے شوٹنگ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔اس وقت تک، امریتا اس قدر ان کی دیوانی ہو چکی تھیں کہ وہ نہیں چاہتی تھیں سیف گھر سے باہر جائے۔
جب انہوں نے سنا کہ سیف کو دوبارہ شوٹنگ کے لیے جانا ہے تو انہوں نے سیف کو اپنی گاڑی لے کر جانے کو کہا۔امریتا نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے سوچا کہ اگر اس کے لیے نہیں تو کم از کم وہ گاڑی واپس کرنے کی خاطر واپس آئے گا۔
سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی شادی
سیف علی خان اور امریتا سنگھ ایک دوسرے کے بالکل مخالف تھے۔ اگرچہ وہ باہر سے ایک جیسے نظر آتے تھے، لیکن ان کی زندگی میں کوئی چیز ایسی نہیں تھی جس میں کسی قسم کی مماثلت ہو۔جب امریتا ایک اسٹار تھیں، سیف اب بھی انڈسٹری میں اپنے لیے جگہ بنانے کے لیے پتھر توڑ رہے تھے۔
امریتا ان سے شادی کرنا چاہتی تھیں، لیکن سیف کے ذہن میں شادی کے علاوہ سب کچھ تھا۔سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی عمر کا فرق ایک اور عنصر تھا، جو انہیں ان کی عجیب کیمسٹری اور رشتے کی وجہ سے پریشان کر رہا تھا۔
امریتا سنگھ اور سیف علی خان کی عمر میں 12 سال کا فرق تھا۔/تاہم تمام تر مشکلات کے باوجود سیف اور امریتا دونوں نے فیصلہ کر لیا تھا کہ وہ ایک دوسرے کے بغیر نہیں رہ سکتے۔
لہٰذا اس وقت لوگوں کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب بولڈنیس کی وجہ سے مشہور اداکارہ نے 1991 میں اپنے سے کئی گنا چھوٹے سیف علی خان کے ساتھ شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔
شادی کے وقت امریتا سنگھ کی عمر 33 سال جب کہ سیف علی خان کی عمر 21 سال تھی۔امریتا کی پرورش سکھ کے طور پر ہوئی تھی، لیکن شادی سے پہلے وہ اسلام قبول کر چکی تھیں اور شادی بھی اسلامی اطوار سے ہوئی۔
سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی طلاق
اگرچہ اس بارے میں کوئی باضابطہ تصدیق نہیں کہ سیف اور امریتا کی شادی کے 13 سال بعد طلاق کیوں ہوئی۔بہت سے لوگ ان کی علیحدگی کی وجہ سیف علی خان کے معاملات اور امریتا کے ساتھ “محبت میں کمی” کو قرار دیتے ہیں۔


یہ بھی قیاس کیا جاتا ہے کہ سیف کی اطالوی رقاصہ اور ماڈل روزا کیٹالونا سے قربت ان کی امریتا سے علیحدگی کی وجہ ہے۔
لیکن 2005 میں ایک تھرو بیک انٹرویو میں، سیف نے ان رپورٹوں کو مسترد کر دیا تھا اور کہا تھا کہ یہ امریتا کا ان کے اور ان کے خاندان کے ساتھ بدلا ہوا رویہ تھا جس نے ان کے تعلقات کو خراب کر دیا تھا۔سیف اور امریتا کے دو بچے سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان ہیں۔


امریتا سنگھ کا نان نفقہ
ٹیلی گراف کو 2005 میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں، سیف نے اپنی سابقہ بیوی امریتا سنگھ کو دیے گئے نان نفقے کے بارے میں انکشاف کیا۔
انہوں نے بتایا کہ، “مجھے امریتا کو 5 کروڑ روپے دینے ہیں، جس میں سے میں تقریباً 2.5 کروڑ روپے دے چکا ہوں۔ اس کے علاوہ، میں ایک لاکھ روپے ماہانہ ادا کر رہا ہوں جب تک میرا بیٹا 18 سال کا نہیں ہو جاتا۔”
انہوں نے کہا، “میں شاہ رخ خان نہیں ہوں۔ میرے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں۔ میں نے اس سے وعدہ کیا ہے کہ میں باقی رقم ادا کردوں گا، اور میں کروں گا، چاہے مجھے مرنے تک مزدوری کرنی پڑے۔”
سیف علی خان کی کرینہ کپور کے ساتھ شادی


سیف علی خان کی پہلی بیوی امریتا سنگھ سے طلاق کے بعد دونوں اپنی اپنی زندگیوں میں آگے بڑھ چکے تھے۔
یہ سب کچھ فلم “ٹشن” کی شوٹنگ کے دوران ہوا تھا، جب پٹودی کے نواب، سیف علی خان اور کرینہ کپور ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے۔
چند سالوں تک ڈیٹنگ کے بعد، سیف اور کرینہ نے 16 اکتوبر 2012 کو اپنی خوشیوں بھری زندگی کا دوبارہ آغاز کیا۔
2016 میں سیف اور کرینہ ایک بچے کے والدین بنے، جس کا نام انہوں نے تیمور علی خان رکھا۔2021 میں سیف اور کرینہ دوبارہ ایک بچے کے والدین بنے۔
سیف علی خان کتنے امیر ہیں؟
سیف علی خان اور ان کی اہلیہ کرینہ کپور خان کے مجموعی اثاثوں کا تخمینہ 100 ملین ڈالر سے زیادہ ہے۔ اور اگلے تین سالوں میں ان کی مجموعی مالیت میں 75 فیصد اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق سیف تقریباً چھ سے سات کرورڑ روپے فلم کے اور برانڈز کی تشہیر کے لیے تین سے چار کروڑ روپے وصول کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں