پاکستان سے متعلق فچ اور موڈیز کی ریٹنگ آوٹ لک جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان سے متعلق فچ اور موڈیز کی ریٹنگ آوٹ لک جاری کردی گئی . رپورٹ کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر ملنے کی امید ہے،جبکہ آئی ایم ایف قرض سے پاکستانی کرنسی اور بانڈز پر دباو کم کرنے میں مدد ملے گی .

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض ملنے کے بعد مارکیٹ میں خاطر خواہ اعتماد آئے گا،تاہم رواں ماہ پاکستان کی کرنسی اور بانڈز پر ضرب لگی ہے .
آئی ایم ایف کی منظوری سے پاکستان کو کثیرالجہتی اداروں سے اضافی فنڈز کی راہیں بھی کھلی رہیں گی،موڈیز کے مطابق اس تاخیر سے مقامی سرمایہ کاروں میں بے چینی ہے،پاکستان آئی ایم ایف،چین اور سعودی عرب سے بھی امداد کے لیے کوشاں ہے . ادھر وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ زرمبادلہ ذخائر بڑھانے کیلئے دوست ممالک سے ڈالر ذخائر کی درخواست کی تھی،دوست ممالک نے درخواست یہ کہہ کر رد کر دی کہ پہلے کبھی قرض واپس نہیں کیا گیا .
پھر دوست ممالک نے حکومتی ملکیتی اداروں میں حصص خریدنے کی آمادگی ظاہرکی،دوست ملک ہماری مدد کرنا چاہتا ہے . انہوں نے کہا کہ روپے پر دباو ایک دو ہفتوں میں ختم ہو جائے گا،سرجری سے کوئی خوش نہیں ہوتا لیکن بعض اوقات یہ ضروری ہوتا ہے،پاکستان میں ڈالر کی آمد جلد ہی آوٹ فلو سے زیادہ ہوگی اور شرح مبادلہ مستحکم ہوگا . مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ڈیفالٹ کے خدشات ختم ہو چکے ہیں،اور پالیسی سازوں کو بھی یہ معلوم ہے،جلد پالیسی پلان بنایا جائے گا . درآمدات میں کمی اور برآمدات 3 ماہ میں بڑھ جائیں گی . انکا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف،چین اور سعودی عرب سے پیسے مانگنا اچھا نہیں ہے . آئی ایم ایف سے قرض کی آمد ہفتوں میں مکمل ہو جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں