اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی آج بنی گالا میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے . اس دوران ق لیگ کے رہنما مونس الہیٰ بھی موجود تھے .
نومنتخب وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ نے ایک بار پھر عمران خان کے ساتھ چلنے کے عزم کا اظہار کیا . ملاقات کے دوران سبطین خان کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا .
پرویز الہیٰ نے کہا کہ عمران خان پنجاب اسمبلی توڑنے کا کہہ دیں تو ایک منٹ بھی نہیں لگاؤں گا . علاوہ ازیں موجودہ سیاسی صورتحال میں پنجاب کا محاذ، چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سیاسی کمیٹی کا اجلاس بلا لیا . پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں پارٹی کے مرکزی رہنما شریک ہوں گے . اجلاس میں پنجاب کابینہ کی تشکیل سمیت اہم امور پر مشاورت ہو گی .
عمران خان پنجاب کے بعد مرکز کا رخ اختیار کرنے کے لیے حکمت عملی مرتب کریں گے . اجلاس میں ن لیگ کی جانب سے گورنر راج لگانے کی دھمکی کا بھی جائزہ لیا جائے گا . اب سے کچھ دیر قبل وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ نے دھکمی دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں گورنر راج کی سمری پر وزارت داخلہ نے کام شروع کردیا ہے . ر راناثناء اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر راج کی سمری وزارت داخلہ نے شائع کرنی ہے،گورنر راج پر گفتگوکرنے والے آوارہ گفتگو کے عادی ہیں .
کوئی یہ نہیں کہہ رہا کہ اختیارات پارلیمان کو دے دیا جائے،عدلیہ کے اختیارات کی کمی کی کوئی بات نہیں کر رہا . رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ یہ مسلم لیگ ن یاسیاستدانوں کا مسئلہ ہے،ہمیں اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے . ایک غیر جانبدار عدلیہ ہر ملک اور معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے،جبکہ ہم اپنے الفاظ محدود رکھتے ہیں . انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا احترام ہر معاشرے کے لیے ضروری ہے .