آئی ایم ایف سے معاملات اگست میں حل ہوجائیں گے، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی اداری(آئی ایم ایف) سے معاملات اگست میں حل ہوجائیں گے،پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خدشات ختم ہو چکے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ مارکیٹ میں مثبت سگنل بھیجے جائیں، کارپوریٹ گورننس سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاملات اگست میں حل ہوجائیں گے .
آئی ایم ایف نے اینٹی کرپشن قوانین پر عملدر آمد کی ہدایت کی ہے تاہم اینٹی کرپشن قوانین آئی ایم ایف کا ترجیحی ایکشن نہیں ہے، پاکستان کی مالیاتی ضروریات پوری کرنے کے لئے دوست ممالک سے بات چیت چل رہی ہے،دوست ممالک اب پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے جارہے ہیں، دوست ممالک کو شیئرز میں انتظامی امور دینا نہیں چاہتے،ہم سب کو ماضی کی غلطیوں سے سیکھنا ہوگا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں کمی آئی ہے .


پاکستان کے پاس پٹرولیم مصنوعات کے ایک ماہ کے ذخائر ہیں . حکومت پائیدار ترقی کے لئے کوشش کررہی ہے . مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا لیکن قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، پاکستانی روپے پر دباؤ ایک دو ہفتوں میں ختم ہو جائے گا، ملک میں ڈالر کی آمد جلد ہی آؤٹ فلو سے زیادہ ہو گی ، دراصل اس وقت اس بات کی ضرورت ہے کہ جو میں جانتا ہوں وہ سب سمجھ سکیں .
میں جانتا ہوں ہم ڈیفالٹ نہیں کریں گے، گورنر سٹیٹ بینک اور وزیراعظم بھی جانتے ہیں ہم ڈیفالٹ نہیں کریں گے،خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کا سبب بنا ہے . ڈالرکی قدر میں تاریخی اضافے کے باعث شرح سود میں بھی اضافہ کرنا پڑا . کورونا کے بعد روس اوریوکرین کی جنگ کی وجہ سے پاکستان کو مشکلات کا سامنا ہے . وزیرخزانہ نے کہا کہ قوم کو جلد خوش خبری ملنے والی ہے . ابھی ترجیح معیشت کی بہتری ہے چند ماہ بعد عوا م کو نوکریاں بھی ملیں گی . انہوں نے کہا کہ صرف اس وجہ سے نہیں کہ ہمیں اندر کی باتیں پتہ ہیں بلکہ ایسا اس لیے ہے کہ تمام اعشاریے مثبت ہیں، مجھے صرف مارکیٹ میں مثبت پیغام بھیجنے کی ضرورت ہے .

. .

متعلقہ خبریں