وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کی آصف زرداری سے رابطے کی تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے ایک بار پھرعمران خان کے ساتھ چلنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے آصف زرداری سے رابطے کی تردید کردی . تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی نے ایک انٹرویومیں کہاکہ اگر عمران خان پنجاب اسمبلی توڑنے کا کہہ دیں تو ایک منٹ بھی نہیں لگاؤں گا .


چوہدری پرویزالہٰی نے کہا کہ مسائل حل کرنے آیا ہوں، خان صاحب کی وژن لیکرچلوں گا . چوہدری شجاعت سے متعلق سوال پرنومنتخب وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ بہت قریبی رشتے تھے، میں خود حیران، پریشان ہوں کہ اس کے باوجود انہوں ایسا کیوں کیا سمجھ نہیں آیا . آصف زرداری کے رابطے کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری سے نہ کوئی رابطہ ہوا اورنہ کرنا ہے .

. .

متعلقہ خبریں