لاہور (قدرت روزنامہ)ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 50 ہزار روپے کی سطح سے اوپر چلی گئی . آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 2500روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونا1لاکھ 52ہزار روپے ہوگیا، اسی طرح2143روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ30ہزار315روپے ہو گئی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں3ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1721ڈالر ہو گیا .
دوسری جانب ڈالر نے بھی تمام ریکارڈ توڑ دیئے، انٹربینک میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، آج پھر 3 روپے 57 پیسے مہنگا کا بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی کی نئی قیمت 236 روپے 50 پیسے پر جا پہنچی ہے . پاکستان مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت آنے کے بعد انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 54 روپے مہنگا ہو چکا ہے جس کے باعث ملکی قرضوں کے بوجھ میں 6500 ارب روپے اضافہ ہوا ہے .