ایل پی جی بھی غریب صارفین کی پہنچ سے دور ،قیمت میں 24 گھنٹوں کے دوران دوسری بار اضافہ کردیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ) ایل پی جی کی قیمت میں 24 گھنٹوں کے دوران دوسری بار اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد ایل پی جی 10 روپے فی کلو مزید مہنگی ہو گئی . چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق گزشتہ روز کی طرح حالیہ اضافہ بھی

اوگرا کی جانب سے کسی نوٹیفکیشن کے بغیر کیا گیا ہے .

انہوں نے کہا کہ اب گرمیوں میں بھی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئی ہیں، جس کے نتیجے میں ایل پی جی غریب صارفین کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہے . عرفان کھوکھر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اوگرا کی جولائی 2022ء کے لیے قیمت 220روپے فی کلو تھی، جس کے مطابق گھریلوسلنڈر 2600 اور کمرشل سلنڈر 9988 روپیکا دستیاب تھا . ایل پی جی قیمت میں 10روپے فی کلو اضافے سے گھریلو سلنڈر 120روپے اور کمرشل سلنڈر 455 روپے مہنگا ہوگیا . قیمت میں حالیہ اضافوں کے بعد گھریلو سلنڈر 240 روپے فی کلو بڑھنے سے 2835روپے اور کمرشل سلنڈر 10900 روپے میں فروخت ہورہا ہے . عرفان کھوکھر کے مطابق جے جے وی ایل پلانٹ کی بندش کے باعث حکومت کو سالانہ 60 ارب روپے کانقصان ہو رہا ہے جب کہ بلیک مارکیٹنگ عروج پر پہنچ گئی ہے . انہوں نے کہا کہ کمپنیاں مزید قیمت بڑھانے کے لیے تیار ہیں . حکومت نے قیمتیں کنٹرول نہ کیں تو ملک گیر ہڑتال اور وزات پٹرولیم کے سامنے دھرنا دیں گے .

. .

متعلقہ خبریں