مارشل لا دور میں سیاستدانوں کو ہمیشہ ملک دشمن قراردیا جاتا تھا . موجودہ حکومت نے وہ الزام لگائے جو ماضی میں نہیں لگے . شاہد خاقان نے کہا کہ’کس نے کتنے ٹویٹ کیے‘ ڈیٹا جمع کرکے رپورٹ بنائی گئی . کیا مہنگائی اور حکومتی کارکردگی کے خلاف بولنا جرم ہے . حکومت صرف جھوٹ بولنے میں مہارت رکھتی ہے . آج چوری شدہ الیکشن کے زریعے اقتدار میں، آنیوالے الزام، لگا رہے ہیں . ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی ناکامی چھپانے کے لیے جھوٹی رپورٹ تیارکررہی ہے . حکوم نے135صفحات کی رپورٹ صرف مفروضے پر تیار کی . صحافت پر رپورٹ میں صحافیوں اور سیاستدانوں کو اسرائیل اور بھارت کے برابر لاکھڑا کیا ہے . اس بات پر دکھ ہے کہ رپورٹ کئی جگہ پر وزیراعظم کی سابقہ اہلیہ کا نام بھی ہے . ن لیگی رہنما نے کہ حکومت نے تمام ڈیٹا کینیڈا کی ایک کمپنی سے لیا ہے . حکومت صرف ملکی معاملات سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہی ہے . رپورٹ کا مقصد ملکی حالات سے توجہ ہٹانا ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شاہد خاقان عباسی نے عمران خان پر ایک بار پھر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم پریشان ہے کہ امریکا سے فون کیوں نہیں آیا . ن لیگی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں حکومتی رپورٹ پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا نام نہاد حکومت نے خود رپورٹ پڑھی ہی نہیں .
متعلقہ خبریں