صدف کیلئے دُعا کریں: شہروز سبزواری کی اپیل

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہروز سبزواری نے اپنی اہلیہ صدف کنول کے لیے دُعاؤں کی اپیل کی ہے۔شہروز سبزواری اور صدف کنول شوبز انڈسٹری کی مشہور ترین جوڑیوں میں سے ایک ہیں جنہیں شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد زبردست تنقید کا سامنا کرنا پڑا، پھر بھی وہ کچھ ہی وقت میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑی بننے میں کامیاب ہوگئے۔
چند ماہ قبل شہروز کے والد بہروز سبزواری نے ایک شو میں خوشخبری سنائی تھی کہ شہروز اور صدف اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہے ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Maliha Rehman (@maliharehman1)


شہروز کو حال ہی میں کراچی میں منعقدہ ایک ایونٹ میں دیکھا گیا، فیشن اینڈ لائف اسٹائل جرنلسٹ ملیحہ رحمان سے گفتگو میں شہروز نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اُن کی اہلیہ صدف کے لیے دعا کریں کیونکہ وہ جلد ہی ایک خوشخبری سنانے والی ہیں۔
اداکار نے کہا کہ میری اہلیہ صدف گھر میں آرام کر رہی ہے کیونکہ اب اُن کے آرام کرنے کے دن ہیں، میں چاہتا ہوں کہ سب صدف کے لیے دعا کریں کیونکہ ہم انشاء اللّٰہ بہت جلد ایک خوشخبری دینے والے ہیں۔شہروز نے مزید کہا کہ میں اس دن کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہوں، میں بچوں سے پیار کرتا ہوں۔
اُنہوں نے کہا کہ میں اس دن کا انتظار نہیں کر سکتا جب میں اپنے پروڈیوسرز اور ہدایت کاروں سے کہوں گا کہ وہ مجھے کچھ دنوں کے لیے چھٹی دے دیں کیونکہ میرے یہاں بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
شہروز سبزواری کا مزید کہنا تھا کہ میں 24 گھنٹے بچوں کی دیکھ بھال کر سکتا ہوں۔واضح رہے کہ صدف کنول اور شہروز سبزواری نے مئی 2020 میں خاموشی سے شادی کرلی تھی، شہروز سبزواری کے ہاں یہ دوسرے بچے کی پیدائش ہوگی۔
اس سے قبل شہروز سبزواری کی اداکارہ سائرہ یوسف سے بھی ایک بیٹی ’نورح‘ ہے جو کہ اس جوڑی میں طلاق کے بعد اپنے والد شہروز سبزواری اور والدہ سائرہ یوسف دونوں کے پاس رہتی ہے۔