صبا قمر کی جِم کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر کی جِم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔صبا قمر کی بے مثال اداکاری کی مہارت اور کرشماتی شخصیت کی وجہ سے لاکھوں افراد اُن کے مداح ہیں۔
پُرکشش اور باصلاحیت اداکارہ اکثر اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے مداحوں سے رابطے میں نظر آتی ہیں۔
اس بار، ہندی میڈیم اسٹار نے اپنے ورزش کے معمولات اور اپنی فِٹنس کے لیے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے۔اداکارہ نے اپنی ویڈیو کے ذریعے مداحوں پر زور دیا کہ وہ خود کو فِٹ رکھنے کے لیے کچھ کوششیں کریں۔
صبا قمر نے ویڈیو کو کیپشن دیا ’کوئی درد نہیں، کوئی فائدہ نہیں‘۔واضح رہے کہ صبا قمر نے فلم ’گھبرانا نہیں ہے‘ اور ’کملی‘ میں اپنی بے مثال اداکاری کے بعد بڑے پیمانے پر تعریفیں حاصل کیں۔