صبا قمر کی جِم کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر کی جِم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی . صبا قمر کی بے مثال اداکاری کی مہارت اور کرشماتی شخصیت کی وجہ سے لاکھوں افراد اُن کے مداح ہیں .


پُرکشش اور باصلاحیت اداکارہ اکثر اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے مداحوں سے رابطے میں نظر آتی ہیں .
اس بار، ہندی میڈیم اسٹار نے اپنے ورزش کے معمولات اور اپنی فِٹنس کے لیے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے . اداکارہ نے اپنی ویڈیو کے ذریعے مداحوں پر زور دیا کہ وہ خود کو فِٹ رکھنے کے لیے کچھ کوششیں کریں .
صبا قمر نے ویڈیو کو کیپشن دیا ’کوئی درد نہیں، کوئی فائدہ نہیں‘ . واضح رہے کہ صبا قمر نے فلم ’گھبرانا نہیں ہے‘ اور ’کملی‘ میں اپنی بے مثال اداکاری کے بعد بڑے پیمانے پر تعریفیں حاصل کیں .

. .

متعلقہ خبریں