پاکستان نے انسانی اسمگلنگ سے نمٹنے کیلئے سخت اقدامات شروع کیے ہیں، صدر مملکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدرِ مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان انسانی اسمگلنگ کی لعنت سے نمٹنے کے لیے پر عزم ہے، بین الاقوامی معیار کے مطابق قانونی فریم ورک کے نفاذ کے لیے سخت اقدامات شروع کیے ہیں .
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 30 جولائی 2022ء کو انسانی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے .

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزیوں میں سے ایک ہے، انسانوں کی اسمگلنگ میں انسانوں کے استحصال سے اسمگلر منافع حاصل کرتے ہیں .
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف ٹریفکنگ ان پرسن ایکٹ 2018ء نافذ کیا ہے اور وزیرِ داخلہ کی سربراہی میں انسانی اسمگلنگ سے متعلق قومی رابطہ کمیٹی بھی بنائی ہے .

. .

متعلقہ خبریں