اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اوگرا کی سمری اج وزارت خزانہ کو بھیجی جائے گی . ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے تک اضافے کا امکان ہے .
اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ حتمی مراحل میں ہے . ورکنگ کے مطابق پیٹرولیم کی قیمت میں 15 روپے اورڈیزل 18 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے .
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق دو تجاویز تیار کی ہیں . پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس کم کرکے قیمتیں برقراررکھی جاسکتی ہیں . لیوی ٹیکس میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافہ کرکے قیمتیں بڑھائی جا سکتی ہیں . اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری کل وزارت خزانہ کو بھجوائے گا . پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تجاویز پر وزارت خزانہ غور کرے گی . وزیراعظم سے مشاورت کے بعد 31 جولائی کو نئی قیمتوں کا اعلان متوقع ہے .