جان ابراہم کی ’ایک ویلن ریٹرنز‘ ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر چھا گئی

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی 2014 کی مشہور فلم ’ایک ویلن‘ کے سیکوئل نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر دھوم مچا دی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو جان ابراہیم کی نئی فلم ’ایک ویلن ریٹرنز‘ ریلیز کے پہلے ہی دن 7 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
ایکشن اور تھرلر سے بھرپور فلم میں جان ابراہیم کے ساتھ دیشا پٹانی جبکہ ارجن کپور کے ساتھ تارہ ستاریا نے ہیروئن کا کردار نبھایا ہے جبکہ ان چاروں میں سے کون اصلی ویلن ہے فلم کی کہانی اس راز کے گرد گھومتی ہے۔


فلم 2014 کی’ایک ویلن‘ کا سیکوئل ہے جس میں شردھا کپور اور سدھارتھ ملہوترا کی محبت بھری کہانی دکھائی گئی تھی جبکہ نفسیاتی مسائل سےدوچار ویلن کا کردار ادا کرنے والے ریتیش دیش مکھ نے شردھا کا قتل کر دیا تھا۔