یوٹیوب نے طویل ویڈیو کو ’شارٹس‘ میں بدلنے کا ٹول پیش کردیا

سان فرانسسكو(قدرت روزنامہ) یوٹیوب نے ایک آپشن کا اضافہ کیا ہے جس کی بدولت آپ بہت آسانی سے طویل ویڈیو کو ایک منٹ کے شارٹ کلپ میں تبدیل کرسکتے ہیں یعنی پہلے سے اپ لوڈ شدہ ویڈیو بھی کاٹ کر اس کے ٹکڑے بنائے جاسکتے ہیں۔
کئئی ویب سائٹ نے اس کے اسکرین شاٹ بھی دکھائے ہیں جسے ’ایڈٹ انٹو شارٹس‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس طرح یوٹیوبر کو شارٹ بنانے میں بہت آسانی ہوگی جبکہ ہرسال ڈیڑھ ارب صارفین طویل اور شارٹ ویڈیو بناکر سائٹ پر اَپ لوڈ کررہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کروڑوں صارفین اس آپشن کے لیے بے تاب تھے جس کی کمی اب پوری کردی گئی ہے۔
شارٹ بنانے کے آپشن میں ایڈیٹنگ کے تمام ضروری ٹول شامل ہیں جن میں ٹیکسٹ، فلٹر اور ٹائم لائن ایڈیٹر شامل ہیں۔ دوسری جانب آپ تبدیل شدہ کلپ میں مزید ویڈیو بھی شامل کرسکیں گے تاہم اس کی گنجائش صرف 60 سیکنڈ تک ہی ہوگی۔ تبدیل شدہ ویڈیو دیکھتے ہوئے صارفین اصل اور بڑی ویڈیو پر بھی جاسکتے ہیں جس کے لیے ایک کلک کی ضرورت ہوگی۔
جیسا کہ پہلے کہا گیا کہ یوٹیوب نے ٹک ٹاک کو اپنا شعوری حریف سمجھتے ہوئے مختصر ویڈیو کے لیے اپنے صارفین کو کئی ترغیبات دی تھیں جن میں فنڈنگ بھی شامل ہے۔ دوسری جانب ٹک ٹاکر اب تک کمپنی کی جانب سے رقم کے معاملے پر خفا ہیں اور اس کا فائدہ بھی یوٹیوب نے اٹھایا ہے۔

Recent Posts

ژوب طلبہ کی فیس جوئے میں ہارنے والا کلرک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرکاری اسکول کے طلبہ کی امتحانی فیس آن لائن…

3 mins ago

بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ،رواں سال کیسز کی تعداد 24ہوگئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا،صوبے میں رواں سال پولیو کے…

10 mins ago

کوہلو، باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ، خواتین و بچوں سمیت 22افراد زخمی

کوہلو(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کی…

18 mins ago

مانگی ڈیم سے اغوا ہونے والے2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد

زیارت(قدرت روزنامہ)مانگی ڈیم سے اغوا ہونے والے2 افراد کی لاشیں قریبی پہاڑ سے برآمد کرلیالیوئز…

25 mins ago

ڈیرہ بگٹی ، مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈیرہ بگٹی میں مسلسل غیر حاضری پر 90 اساتذہ کو معطل کردیا گیا ،بلوچستان…

31 mins ago

کیا مولانا فضل الرحمان عمران خان کی رہائی کے لیے کوششیں کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لندن میں…

45 mins ago