جو اپنے ووٹرز کو دھوکہ دے گا اسکی کوئی حیثیت نہیں رہے گی، فواد چوہدری
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جو اپنے ووٹرز کو دھوکہ دے گا اسکی کوئی حیثیت نہیں رہے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل ایک لوٹا اپنے انجام کو پہنچ گیا، سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے سے سیاسی جماعتوں کے اندر جمہوریت آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ جو اپنے ووٹرز کو دھوکہ دے گا اسکی کوئی حیثیت نہیں رہے گی، فیصلے سے واضح ہو گیا کہ پارلیمانی پارٹی اصل طاقت ہے، پارلیمانی پارٹی فیصلہ کرے گی کہ بند کمروں میں اب فیصلے نہیں ہونگے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ گزشتہ روز فنڈنگ کیس سے متعلق الیکشن کمشین میں ملاقات کی گئی، ملاقات میں فنڈنگ کیس کو زیر بحث لایا گیا، چیف الیکشن کمشنر ہائی کورٹ کے جج کے برابر تنخواہ لیتے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کبھی بھی جج کیس کے دوران ایک فریق سے ملاقات نہیں کر سکتا، چیف الیکشن کمنشر اور دیگر نے یہ ملاقات کرکے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔
انہوں نے کہا کہ ججز کا کوڈ آف کنڈکٹ الیکشن کمیشن پر بھی لاگو ہوتا ہے، ہم تمام معاملات کا جائزہ لے رہے ہیں، ان معاملات کا جائزہ لیکر ریفرنس لایا جائے گا، ریفرنس کے ذریعے انہیں نوکری سے نکالا کیا جائے گا۔