امپورٹڈ حکومت کرپٹ اور نااہل ہے، عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کرپٹ اور نااہل ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لکھا کہ 8 مارچ کو جب تحریک عدم اعتماد جمع ہوئی تو ڈالر 178روپے کا تھا اور آج ڈالر 250روپے کا ہوگیاہے۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں عمران خان لکھتے ہیں کہ 8 مارچ کو مہنگائی کی شرح 16اعشاریہ 5فیصد تھی اور اب 38 فیصد ہوگئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت کرپٹ اور نااہل ہے اب سوال یہ ہے کہ ا س تبا ہی کا ذمہ دار کون ہے؟