امپورٹڈ حکومت کرپٹ اور نااہل ہے، عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کرپٹ اور نااہل ہے . سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لکھا کہ 8 مارچ کو جب تحریک عدم اعتماد جمع ہوئی تو ڈالر 178روپے کا تھا اور آج ڈالر 250روپے کا ہوگیاہے .



جاری کردہ ٹوئٹ میں عمران خان لکھتے ہیں کہ 8 مارچ کو مہنگائی کی شرح 16اعشاریہ 5فیصد تھی اور اب 38 فیصد ہوگئی ہے . انہوں نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکومت کرپٹ اور نااہل ہے اب سوال یہ ہے کہ ا س تبا ہی کا ذمہ دار کون ہے؟

. .

متعلقہ خبریں