کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں اگست کے دوران بھی معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے . موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں اگست میں بھی معمول سے زائد بارشیں ہو سکتی ہیں .
انہوں نے کہا کہ کراچی میں 12 سے 14 اگست کے دوران تیز بارشیں ہو سکتی ہیں . جواد میمن کا کہنا ہے کہ اگست میں 3 سے 4 مضبوط مون سون سسٹم سندھ پر اثر انداز ہوسکتے ہیں .
دوسری جانب محکمۂ موسمیات نے کراچی میں جولائی کے دوران اب تک ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے .
ان اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ بارش مسرور بیس پر 585 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ہے، مسرور بیس پر بارش کا 55 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا . محکمہ موسمیات کے مطابق مسرور بیس پر 1967 میں 509 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی تھی .