کراچی: شاہین کمپلیکس چوک پر زیر زمین سیوریج لائن بیٹھ گئی
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں مصروف ترین مقام شاہین کمپلیکس چوک پر زیر زمین سیوریج لائن بیٹھ گئی۔ٹریفک پولیس کے مطابق شاہین کمپلیکس چوک سے عام گاڑی گزرنے پر گڑھا پڑا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ضیاء الدین احمد روڈ کی طرف جانے والی 72 انچ قطر کی لائن بیٹھنے سے گڑھا پڑ گیا۔ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے قریب چوک پر گڑھے کے مقام کو بند کر دیا گیا ہے۔
سیوریج لائن بیٹھنے کے مقام پر ٹریفک پولیس نے بیریئر لگا دیے ہیں اور نفری بھی تعینات کردی ہے۔وزیر اعلیٰ ہاؤس کے قریب روڈ پر ایسی ہی صورت حال پیدا ہوئی تھی۔