سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا ہے . سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 59 ہزار 600 روپے ہے .


اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1114 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت ایک لاکھ 36 ہزار 831 روپے ہے . ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالر اضافے سے 1767 ڈالر فی اونس ہے .

. .

متعلقہ خبریں