ایمن خان کا ٹی وی اسکرین پر واپسی کا عندیہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اور خوبرو اداکارہ ایمن خان نے ٹیلی ویژن اسکرین پر واپس آنے کا عندیہ دے دیا۔ایمن خان نے چائلڈ اسٹار کے طور پر شوبز انڈسٹری میں ڈیبیو کیا تھا اور بہت جلد سامعین کی محبت اور پذیرائی حاصل کی۔
انہوں نے چائلڈ اسٹار سے لے کر اہم کردار ادا کرنے تک سخت محنت کی اور ترقی کی لیکن اداکار منیب بٹ سے شادی کے بعد وہ اداکاری کی دُنیا سے دور ہو گئی تھیں۔
حال ہی میں ایمن خان کو اپنی بیٹی امل کے ساتھ کراچی میں ہونے والے ایک ایونٹ میں دیکھا گیا، ایمن خان نے ایونٹ میں انٹرویو کے دوران ٹیلی ویژن اسکرین پر واپسی کا اشارہ دیا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Maliha Rehman (@maliharehman1)


اداکارہ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اداکاری میں واپس آئیں گی؟ جس پر ایمن نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں تھوڑا اور وقت لوں گی کیونکہ میری بیٹی بہت چھوٹی ہے اور میں اسے اکیلا نہیں چھوڑنا چاہتی۔ایمن خان نے کہا کہ میں نے بہت کام کیا ہے اور اب مجھے شوبز سے بریک لیتے ہوئے 4 سال ہو گئے ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر مجھے اچھا اسکرپٹ ملا تو میں اداکاری میں واپس آؤں گی۔ایمن خان نے یہ بھی کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ مداح ٹیلی ویژن اسکرین پر میری واپسی کا انتظار کر رہے ہیں۔