شلپا شیٹھی کی تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ کے اداکارہ شلپا شیٹھی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل گئیں . اداکارہ شلپا شیٹھی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں .



انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں انہیں پیچ رنگ کی میکسی میں دیکھا جاسکتا ہے .
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے .
اس سئے قبل بالی ووڈ اداکارہشلپا شیٹھی ںے اہم انکشاف کیا تھا . اداکارہ شلپا شیٹھی کا کہنا تھا کہ ان سے ہالی ووڈ کے ایک بڑے پروجیکٹ کے لیے رابطہ کیا گیا تھا لیکن انھوں نے اسے کرنے سے انکار اس وجہ سے کیا کیونکہ وہ اتنی جلدی اور تیزی کے ساتھ تبدیلی کی خواہشمند نہیں تھیں اور نہ وہ ممبئی چھوڑنا چاہتی تھیں .
واضح رہے کہ شلپا کی بالی ووڈ میں آخری فلم 2007 میں سامنے آئی تھی اور یہ فلمساز انوراگ باسو کی فلم ’لائف ان اے میٹرو‘ اور دھر میندر کے ساتھ فلم ’اپنے‘ تھا جس میں انھوں نے اداکاری کی تھی .
جبکہ اسی سال انھوں نے برطانوی رئیلیٹی ٹی وی سیریز سلیبریٹی بگ برادر سیزن فائیو میں حصہ لیا اور وہ بطور فاتح ابھر کر سامنے آئی تھیں . گو کہ ہندی فلموں میں کافی طویل عرصے سے نظر نہ آنے کے باوجود 46 سالہ شلپا کا کہنا ہے کہ انھیں اچھی آفرز ملتی ہیں جس میں کہ ہالی ووڈ کی پیشکش بھی شامل ہے .

. .

متعلقہ خبریں