عائشہ عمر کی گانے پر جھومنے کی ویڈیو وائرل
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ عائشہ عمر اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا رخ کیا جہاں انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ گانے سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے نیلے رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور مشہور گانے ’آئے موسم رنگیلے‘ پر جھوم رہی ہیں۔ادکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں بچپن کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا دن تھے وہ‘۔
View this post on Instagram
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مداحوں کی جانب سے پسندگی کا اظہار کیا گیا۔کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ان کے لباس کی تعریف کی تو کچھ ان کی مسکراہٹ کے دیوانے ہوئے۔
ڈرامہ سیریل ’بلبلے‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ نے ’کراچی سے لاہور‘، ’رہبرا‘ اور کئی ڈراموں اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔