اداکارہ صبا قمر کی جِم میں ورک آؤٹ کرتے ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر کی جِم میں ورک آؤٹ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے . اداکارہ کی جانب سے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک ویڈیو شئیر کی گئی ہے .

ویڈیو میں اداکارہ کو جِم میں ورک آؤٹ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے .


اس سے قبل اداکارہ کی جانب سے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی گئی تھی جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا . شئیر کی گئی تصویر میں اداکارہ کو مغربی لباس پہنے دیکھا گیا تھا .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by 𝐒𝐚𝐛𝐚 𝐐𝐚𝐦𝐚𝐫 (@sabaqamarzaman)


گزشتہ دنوں فلم اسٹار میرا کے بیان کے متعلق صف اول کی اداکارہ صبا قمر کا رد عمل بھی سامنے آیا تھا . اداکارہ میرا نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ اداکارہ صبا قمر ان کو سخت نا پسند کرتی ہیں ان کی کوشش ہوتی ہے کہ مجھے کام نہ ملے .
صبا قمر جو کہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لئے لائیو سیشن رکھا تاکہ وہ سوالوں کے براہ راست جواب دے سکیں .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


صبا قمر سے ان کے ایک مداح نے پوچھا کہ میرا نے کہا ہے کہ آپ ان سے جلتی ہیں اور نہیں چاہتی کہ میرا آگے آئیں . اس سوال پر اداکارہ صبا قمر کی طرف سے دیا گیا رد عمل کافی دلچپسپ تھا انہوں نے صرف اتنا لکھا کہ ویٹ ، واٹ ؟
واضح رہے کہ صبا قمر نے فلم ’گھبرانا نہیں ہے‘ اور ’کملی‘ میں اپنی بے مثال اداکاری کے بعد بڑے پیمانے پر تعریفیں حاصل کیں .

. .

متعلقہ خبریں