اداکارہ میرب علی کی مزاحیہ ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی (قدرت روزنامہ)معروف ماڈل و اداکارہ میرب علی اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیاپر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر اداکارہ کی ایک مزاحیہ ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوئی جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میرب علی کے ساتھ ان کا بھائی بھی موجود ہے۔
ویڈیو کچھ اس طرح کی ہے کہ اداکارہ کا بھائی ان سے پوچھتا ہے کہ ’آپ نے منہ کیوں بنایا ہوا ہے؟جس پر ،میرب علی کہتی ہیں کہ پتا نہیں لیکن لوگ مجھے ’برگر‘ کہتے ہیں اور پھر مزاحیہ انداز میں کہتی ہیں کہ میں برگر ہوں؟ جس کے بعد اداکارہ ہنسنے لگ جاتی ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


ویڈیو کے کیپشن میں میرب علی نے لکھا کہ ’ہفتے میں ایک بار تیار ہوتی ہوں اور اپنے بھائی کو کہتی ہوں کہ میرے ساتھ ٹک ٹاک بناؤ‘۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مداحوں کی خوب پسند آئی اور دعا کی کہ اللہ آپ دونوں بہن بھائی کو سلامت رکھے۔