کنزہ ہاشمی اور اداکارہ منال کی دلکش تصویر وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہکنزہ ہاشمی کی اداکارہ منال خان اور انکے شوہر احسن محسن کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے .
کنزہ ہاشمی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک تصویر شئیر کی ہے جس میں کنزہ ہاشمی کے ہمراہ منال خان اور انکے شوہر کو بھی دیکھا جاسکتا ہے .



اس تصویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے . دوسری جانب یہ تصویر اداکارہ منال خان نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر شئیر کی ہے .

اس سے قبل اداکارہ کنزہ ہاشمی کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر پوسٹ کی گئی تھیں .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Kinza Hashmi (@kinzahashmi)


شئیر کی گئی تصاویر میں کنزہ ہاشمی کو کالے رنگ کے خوبصورت لباس میں دیکھا گیا تھا . گزشتہ دنوں اداکارہ کنزہ ہاشمی اور صبور علی کی دلچسپ میک اپ ویڈیو وائرل ہوگئی تھی .
کنزہ ہاشمی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صبور علی کے ساتھ ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ ساتھی اداکارہ کا میک اپ کرتی دکھائی دے رہی تھیں .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Kinza Hashmi (@kinzahashmi)


ویڈیو میں صبور علی کرسی پر بیٹھی ہوئی تھیں اور کنزہ ہاشمی ان کا میک اپ کرنے میں مصروف تھیں . کنزہ ہاشمی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ جب صبور علی کو اس کرسی پر بیٹھنے پر مجبور کیا گیا اور کہا گیا کہ مجھے جادو کرنے دو .
واضح رہے کہ اداکارہ کنزہ ہاشمی اور صبور علی دونوں سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور اکثر و بیش تر انسٹاگرام پر اپنی ویڈیوز اور تصاویر شئیر کرتی رہتی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں