بشریٰ اقبال کا عامر لیاقت اور دانیہ ملک کے رشتے سے متعلق اہم انکشاف

کراچی (قدرت روزنامہ)رواں سال جون کے مہینے میں وفات پانے والے معروف ٹی وی میزبان، مذہبی اسکالر اور سیاست دان ڈاکٹرعامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے اہم انکشاف کردیا۔مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کی سابقہ اور پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ عامر لیاقت نے اپنی تیسری اہلیہ دانیہ ملک کو خلع دے دی تھی۔
انہوں نے یہ بات اپنے سابق شوہر کی تیسری اہلیہ کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سیل میں شکایت درج کروانے کے بعد یوٹیوبرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
بشریٰ اقبال نے دعویٰ کیا کہ عامر لیاقت نے ابتدائی طور پر دانیہ ملک سے صلح کرنے کی کوشش کی تھی لیکن انہوں نے اپنی زندگی میں ہی وکیل کو خلع کے کاغذات پر راضی نامہ لکھوادیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عامر لیاقت کے انتقال کے بعد ان کے وکیل دانیہ ملک کے پاس خلع کا راضی نامہ لے کر گئے لیکن وہ اس سے پہلے ہی عدالت میں تنسیخ نکاح کی درخواست واپس لے چکی تھیں جس کی وجہ سے قانون کی نظر میں ان کا خلع تسلیم نہیں ہوسکتا تاہم شرعی لحاظ سے ان کی خلع ہوچکی ہے۔