پنجاب
لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جسٹس راجہ شاہد عباسی انتقال کرگئے
لاہور، راولپنڈی(قدرت روزنامہ) لاہور ہائیکورٹ کے سینئر جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی انتقال کرگئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق راجہ شاہد عباسی کینسر کے مرض میں مبتلاء تھے۔ دنیا نیوز کے مطابق وہ ہسپتال میں زیر علاج تھےجہاں اتوار کو وہ دار فانی سے رخصت ہوگئے ۔
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی کینسر کے مریض کے باعث انتقال کرگئے pic.twitter.com/RmJJaQx3KH
— Muhammad Ashfaq (@m__ashfaq) July 31, 2022
ان کے انتقال پر سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کیا جارہاہے۔