جن کے استعفے منظور ہوئے وہاں ضمنی الیکشن ہوگا ؛ مولانا فضل الرحمان

پشاور (قدرت روزنامہ)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ الیکشن وقت مقررہ پر ہوں گے کیوں کہ عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہ و برباد کر دیا ہے، جس دلدل میں ہمیں پھنسایا گیا اس سے نکلنا آسان نہیں۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت ایسے معاہدے کرکے گئی کہ ملک کو گروی رکھ دیا، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، ہم سب کو آج ملک کیلئے سوچنا ہوگا، ریاست کی کمزوریوں کی وجہ سے قبائلی علاقوں میں بدنظمی پیدا ہوگئی ہے، ریاست کو قبائلی علاقوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، گزشتہ ہفتے ہمارے چار سے پانچ لوگوں کو شہید کیا جا چکا ہے جس میں ہمارے منتخب چیئرمین بھی شامل ہیں، قبائلی علاقوں کے عوام اپنا تحفظ کرنا جانتے ہیں، طاقتور لوگ عقل سے عاری ہیں اور عقل مند طاقت سے عاری ہیں، مقامی انتظامیہ اور پولیس اپنے آپ کو بے بس محسوس کر رہی ہے، وزیراعظم سے ملاقات کرکے سنجیدگی کے ساتھ اس پرسوچیں گے۔
پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں حالات پہلے کے مقابلے میں بدتر ہوچکے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ آج قبائلی علاقے میں نہ انتظامیہ ہے اور نہ ہی پولیس ہے، قبائلی لوگوں کو ان کے حقوق دینا ہوں گے، شمالی وزیرستان سمیت دیگر علاقوں میں مسلح لوگوں کا راج ہے، قبائلی نوجوان اپنے مستقبل کے حوالے سے پریشان ہیں، قبائلی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، قبائلی علاقے کی انتظامیہ کو فعال کرنے کی ضرورت ہے، کمیٹی بنا کران علاقوں کا سروے کیا جائے تاکہ مسائل حل ہوسکیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے قبل پی ڈی ایم کے اعلامیے میں نواز شریف کی مرضی بھی شامل تھی، عدم اعتماد سے قبل ایک رائے تھی کہ نئے انتخابات کرائے جائیں، نواز شریف نے اب اسی رائے سے متعلق بیان دیا ہے، تحریک انصاف نے ملک کو دلدل میں دھکیل دیا ہے، جن لوگوں نے ملکی معیشت کو ڈبویا ہے دوبارہ ان پر اعتماد نہیں کرنا چاہئے، پی ٹی آئی کو ووٹ دینا ملک کو تباہ کرنے کے مترادف ہے، الیکشن اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔

Recent Posts

کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس؛ 9مئی کے 10ملزمان کی ضمانت منظور

لاہور(قدرت روزنامہ)نو مئی کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس کے 10 ملزمان کی ضمانت منظور ہوگئی۔…

3 hours ago

روس میں بیٹیوں کی پرورش والد کے بغیر کیوں کی جاتی ہے؟

روس (قدرت روزنامہ)دنیا میں ایسے کئی ممالک ہیں جہاں والدین اور اولاد کے درمیان کچھ…

3 hours ago

عمران خان کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہارِ اطمینان، شعیب شاہین کی تلخ کلامی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان…

4 hours ago

انوار الحق، فیصل واوڈا کا سینیٹ میں حکومت یا اپوزیشن کسی بھی بینچ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے تاحال اپوزیشن یا حکومتی بینچز میں…

4 hours ago

جنرل صاحب یقین دہانی کروائیں تحقیقات کرنے والے ججز کے رشتے داروں کو اغوا نہیں کیا جائے گا، پی ٹی آئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ…

4 hours ago

’مہربانو! آپ نے ہنسنا نہیں، عظمیٰ! آپ نے رونا نہیں’، ٹی وی پروگرام کا یہ کلپ کیوں وائرل ہوا؟

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی رہنما مہربانو قریشی اور وزیر…

4 hours ago