پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفے مرحلہ وار منظور کرنے کا اقدام اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے استعفے مرحلہ وار منظور کرنے کا اقدام اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے بندر بانٹ کر کے اپنی مرضی کے 11 ممبران اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کے خلاف پٹیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا کہ سارے ملک کے سامنے لوٹوں کے علاوہ تمام تحریک انصاف کے ممبران نے استعفیٰ دیا، سب کے استعفے ایک ساتھ قبول کئے جائیں۔
الیکشن کمیشن کے بندر بانٹ کر کے اپنی مرضی کے 11 ممبران اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کے خلاف پٹیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دی ہے. سارے ملک کے سامنے لوٹوں کے علاوہ تمام تحریک انصاف کے ممبران نے استعفیٰ دیا. سب کے استعفے ایک ساتھ قبول کئے جائیں
— Asad Umar (@Asad_Umar) August 1, 2022
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 11 اپریل کو اسمبلی کے فلور پر ہمارے 125 لوگوں نے کہا کہ ہم نے استعفے دے دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے مرضی کے 11 استعفے منظور کیے، 11 ممبران کے جو استعفے منظور کرنے کا تماشا لگایا ہے ہم اس کے خلاف عدالت آئے ہیں۔
اسد عمر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے غیرقانونی کام کیا گیا، پی ٹی آئی اس سازش کا حصہ بننے کو تیار نہیں تھی اس لیے استعفیٰ دیا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کا حصہ اور سیاسی فریق بن چکا ہے۔