کراچی: ہاکس بے پر ڈوبنے والے مزید 2 نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئیں

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ہاکس بے پر ٹرٹل بیچ کے قریب سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوبنے والے چاروں نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نکالی گئی لاشوں کی شناخت 17 سالہ فہد اور 21 سالہ شاہ رخ کے نام سے ہوئی ہے۔
گزشتہ روز 2 نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئی تھیں، جن کی شناخت 25 سالہ نہال عرفان اور 24 سالہ سمیر سے ہوئی تھی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے چاروں نوجوان لیاقت آباد کے رہائشی ہیں۔پولیس کی جانب سے ہاکس بے کی طرف جانے والے راستوں کو بند کر دیا گیا ہے۔