کراچی: ہاکس بے پر ڈوبنے والے مزید 2 نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئیں

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں ہاکس بے پر ٹرٹل بیچ کے قریب سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوبنے والے چاروں نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئیں . ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نکالی گئی لاشوں کی شناخت 17 سالہ فہد اور 21 سالہ شاہ رخ کے نام سے ہوئی ہے .


گزشتہ روز 2 نوجوانوں کی لاشیں نکال لی گئی تھیں، جن کی شناخت 25 سالہ نہال عرفان اور 24 سالہ سمیر سے ہوئی تھی . ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے چاروں نوجوان لیاقت آباد کے رہائشی ہیں . پولیس کی جانب سے ہاکس بے کی طرف جانے والے راستوں کو بند کر دیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں