بختاور بھٹو کا پی ٹی آئی کے آئی کیو لیول پر طنز

کراچی (قدرت روزنامہ)شہید محترمہ بےنظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو نے پاکستان تحریک انصاف کے آئی کیو لیول پر طنزیہ ٹوئٹ کردیا۔ملک میں ہر گزرتے دن کے ساتھ مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے جس پر سابقہ حکومت پی ٹی آئی کی جانب سے مسلسل موجودہ حکومت پر الزامات لگائے جارہے ہیں کہ یہ مہنگائی موجودہ حکومت کی وجہ سے ہوئی ہے۔
معروف صحافی علی معین نوازش نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ملک کی معیشت گزشتہ تین ماہ میں نہیں بلکہ گزشتہ تین سالوں میں تباہ ہوئی ہے۔


صحافی نے کہا کہ اس میں سب سے زیادہ تباہ کُن پیٹرول سبسڈی تھی جس نے پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام سے نکال کر ڈیفالٹ پر کھڑا کردیا۔
اس ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے بختاور بھٹو زرداری نے پاکستان تحریک انصاف پر تنقید بھرا وار کیا۔بختاور بھٹو نے کہا کہ ہر شخص کا آئی کیو لیول پی ٹی آئی سے زیادہ ہے اور ہر شخص مہنگائی کے پیچھے کی حقیقت جانتا ہے۔