پاکستانی رائیڈر کی نیکی نے دبئی کے ولی عہد کا دل جیت لیا

دبئی(قدرت روزنامہ)دبئی میں پاکستانی رائیڈر کی لوگوں کو تکلیف سے بچانے کی کوشش نے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد کا دل جیت لیا . عرب میڈیا کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والے رائیڈر عبدالغفور آرڈر پہنچانے جا رہے تھے کہ ان کی نظر سڑک کے بیچوں بیچ گری ہوئی دو اینٹوں پرپڑی جومصروف سڑک پر بڑے حادثے کا سبب بن سکتی تھیں .

عبدالغفور نے بائیک کنارے کھڑی کرکے ٹریفک رکنے کا انتظارکیا اوراینٹوں کو سڑک سے ہٹا کر روانہ ہوگئے .
عبدالغفور کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے عبدالغفور کو فون کیا اور ان کی لوگوں کو پریشانی سے بچانے کے لئے کئے گئے عمل کی تعریف کی . شیخ حمدان نے عبدالغفور کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی شئیر کی .


دبئی کے ولی عہد نے عبدالغفور سے کہا کہ وہ ملک سے باہر ہیں اور وطن لوٹتے ہی اس سے ملاقات کریں گے . عبدالغفور کا کہنا تھا کہ انہیں اب تک یقین نہیں آیا کہ دبئی کے ولی عہد نے ان جیسے عام آدمی سے بات کی .

. .
Ad
متعلقہ خبریں