جب لوگ یقین نہیں کرتے الیکشن پر تو پارٹی میں تفریق ہوجاتی ہے، عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جب لوگ یقین نہیں کرتے الیکشن پر تو پارٹی میں تفریق ہوجاتی ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پی ٹی آئی کے نیشنل کونسل اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پارٹی کو ایولوشن کے تحت آگے بڑھایا ہے، جس طرح ہماری پارٹی آگے بڑھی پاکستان کی کوئی دوسری پارٹی نہیں بڑھی۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی چیزیں دیکھتے دیکھتے ہم نے چینج بھی کیا اور اڈاپٹ بھی کیا، میڈیا کی تصویر کے لیے ہمیں ملازموں کو ساتھ بٹھانا پڑتا تھا، ایک ہی پارٹی تھی پیپلز پارٹی جو چار سال میں ہمارے سامنے آگئی۔
عمران خان نے کہا کہ ہمارے سامنے دونوں پارٹیز سکڑتی گئیں، ہمیں ان سے سیکھنا چاہیے، کوئی پارٹی گرو کر ہی نہیں سکتی جب تک اس میں میرٹ نہ ہو، میرٹ پارٹی میں الیکشنز ہوتے ہیں۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ ہم نے پورا سسٹم ڈویلپ کرنے کی کوشش کی، کامیاب نہ ہوا، پارٹی کے الیکشنز کی بڑی چیز ہے کہ الیکشن صاف شفاف ہوں، جب لوگ یقین نہیں کرتے الیکشن پر تو پارٹی میں تفریق ہوجاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے الیکشنز میں جو ہارتا ہے وہ شکست تسلیم نہیں کرتا، پیپلز پارٹی اندرون سندھ کی جماعت بن کر رہ گئی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ای وی ایم کا منصوبہ ناکام بنانے کی پوری کوشش کی، مسلم لیگ ن سینٹرل پنجاب کی جماعت بن کر رہ گئی ہے، 2018 میں حکومت میں آنے کے بعد پارٹی تنظیم کیلئے ہمارے پاس وقت نہیں تھا۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ ای وی ایم آجائے تو دھاندلی کے 130طریقے ختم ہوجائیں گے، یہ دوپارٹیز آپ کے سامنے مثال ہیں، کرپشن کے کیسز انہوں نے ایک دوسرے کیخلاف بنائے تھے۔
انہوں نے کہا کہ دس سال انہوں نے مل کر ملک کو لوٹا، انہوں نے ایک منتخب حکومت کو غیر مستحکم کیا، ان کا ایک ہی مقصد تھا کہ این آر او دینا، نیب قانون میں ترمیم کر کے 1100ارب روپے معاف کرائے گئے، یہ لوگ ہمیں ڈیفالٹ کی طرف لے کر جارہے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ آج بیرونی خسارہ 2.6ارب روپے پر پہنچ گیا ہے، ہم نے کورونا کے باوجود سب سے زیادہ نوکریاں دیں، 13 روپے تیل کی قیمت بڑھانے پر کانپیں ٹانگنے والا مارچ نکلا تھا سندھ سے، انٹرنیشنل مارکیٹ میں ہمارے دور میں تیل 110ڈالر کا تھا، ہم پیٹرول 150 اورڈیزل 144 روپے لیٹر فروخت کر رہے تھے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ ہمارے پاس بجلی گھروں کو چلانے کیلئے پیسے نہیں ہیں، ان کی پراپرٹیز اور بچے باہر ہیں اور حکومت پاکستان میں کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس ملک کی قیادت وہ لوگ کریں جن کا جینا مرنا پاکستان میں ہے، ہم اوورسیز کو کہہ رہے ہیں پاکستان پیسہ لے آئیں اور یہ یہاں سے پیسے باہر بھیج دیتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ان چار مہینوں میں 30فیصد ہمارا روپیہ گرا ہے، بورس جانسن بھاری اکثریت سے جیتا تھا، بورس جانسن کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اس کی پارٹی نے نکال دیا۔