پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر 5 گھنٹے قبل لاپتہ ہوا، ریسکیو آپریشن جاری

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر 5 گھنٹے قبل لاپتہ ہوا، ریسکیو آپریشن جاری ، سیلابی صورتحال اور دشوار گزار علاقہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کے باوجود سیکورٹی فورسز کے اہلکار ہیلی کاپٹر کی تلاش میں مصروف ہیں . واضح رہے کہ پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہو گیا .


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں کے لیے جانے والے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کا رابطہ منقطع ہو گیا .

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا گیا کہ پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ایک ہیلی کاپٹر جو لسبیلہ، بلوچستان میں سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں پر تھا، اے ٹی سی سے رابطہ منقطع ہوگیا .
ترجمان پاک فوج کے مطابق کور کمانڈر 12 کور سمیت 6 افراد جہاز میں سوار تھے جو بلوچستان میں سیلاب سے متعلق امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے تھے . بتایا گیا ہے کہ لاپتہ ہو جانے والے ہیلی کاپٹر کی تلاش کا عمل جاری ہے .

. .

متعلقہ خبریں